خانقاہوں کے عملی اقدامات پر مبارک بادیاں

خانقاہوں کے عملی اقدامات پر مبارک بادیاں

Table of Contents

خانقاہوں کے عملی اقدامات پر مبارک بادیاں

از قلم:طارق انور مصباحی

خانقاہوں کے عملی اقدامات پر مبارک بادیاں
خانقاہوں کے عملی اقدامات پر مبارک بادیاں

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
اہل سنت وجماعت کی خانقاہوں سے متعلق یہ نظریہ بن چکا تھا کہ اصحاب خانقاہ قومی وملی خدمات کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔

در اصل ایک مدت تک مشائخ کرام نے خود کو قوم وملت کی اصلاح فکر ونظر کے لئے وقف کر دیا تھا۔بعد میں خانقاہوں نے بھی قومی وملی مسائل کی طرف توجہ دی۔

خانقاہ برکاتیہ کی تعلیمی, تعمیری اور اشاعتی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں بھی مشائخ برکات نے عمدہ خدمات انجام دیں۔

خانقاہ اشرفیہ کے مشائخ بھی تعلیم وتعمیر کی طرف متوجہ ہوئے اورمختلف شہروں میں بہت سے تعلیمی ادارے قائم ہوئے۔متعدد مشائخ اشرفیہ نے اس جانب توجہ فرمائی۔

خانقاہ رضویہ کی جانب سے بھی تعلیمی وتعمیری سلسلہ منظم انداز میں شروع ہو چکا ہے۔حضرت تحسین رضا خاں علیہ الرحمہ وحضرت تاج الشریعہ علیہ الرحمہ نے بریلی شریف میں تعمیری خدمات انجام دیں۔

حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ زندگی بھر فروغ مسلک وتبلیغ مذہب کی خدمات انجام دیتے رہے۔انہیں تعمیرات ودیگر خدمات کے زیادہ مواقع میسر نہ آ سکے۔وہ عوام اہل سنت کے ایمان وعمل کی حفاظت کے ساتھ علمائے اہل سنت کی اصلاح احوال میں مصروف رہے۔

بعد کے مشائخ رضویہ نے تعمیری وتعلیمی خدمات کی طرف اپنی توجہ مبذول فرمائی۔اب خانقاہ رضویہ قومی وملی مسائل کی طرف بھی متوجہ ہو چکی ہے۔

چند دنوں قبل ضلع بارہ بنکی میں غریب نواز مسجد کے انہدام کا سانحہ درپیش ہوا تو خانقاہ رضویہ کے سجادہ نشیں حضرت علامہ سبحانی میاں صاحب قبلہ کی جانب سے ایک وفد حالات کا جائزہ لینے بارہ بنکی گیا۔وہاں سے وہ وفد لکھنو ہائی کورٹ گیا اور وکلا وماہرین قانون سے صلاح ومشورہ لیا۔امید کہ حسب ضرورت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

خانقاہ بندگی میاں امیٹھی شریف لکھنو کے فرد فرید حضرت قمر غنی عثمانی صاحب قبلہ نے چار سال قبل تحریک فروغ اسلام کی بنیاد رکھی۔موصوف کی قیادت میں یہ تحریک مختلف قسم کی قومی,سماجی ورفاہی خدمات انجام دے رہی ہے۔

اہل سنت کی دیگر خانقاہوں کی طرف سے بھی ہم نیک امیدیں رکھتے ہیں۔ان شاء اللہ تعالی وہ خانقاہیں بھی آگے بڑھ کر قومی خدمات انجام دیں گی۔

بعض دیگر خانقاہیں بھی قومی وملی خدمات انجام دے رہی ہیں۔خدمات کا تفصیلی علم ہونے پر ان شاء اللہ تعالی قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

از قلم:طارق انور مصباحی

جاری کردہ:27:مئی 2021

شیئر کیجیے

Leave a comment