جامعہ اشرفیہ،مبارک پور

جامعہ اشرفیہ،مبارک پور

Table of Contents

جامعہ اشرفیہ،مبارک پور

از قلم: طارق انور مصباحی

جامعہ اشرفیہ،مبارک پور
جامعہ اشرفیہ،مبارک پور

جامعہ اشرفیہ مبارک پور:اعظم گڈھ(یوپی)برصغیر میں مسلمانان اہل سنت وجماعت کی سب سے عظیم الشان درسگاہ ہے۔یہ تعلیمی ادارہ امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا قادری علیہ الرحمۃ والرضوان کے عقائد ونظریات کا پابند ہے۔یہ شخصی ادارہ نہیں,بلکہ اہل سنت وجماعت کا جماعتی ادارہ ہے۔ایک منتخب شدہ انتظامیہ کمیٹی اس کے انتظام وانصرام کا فریضہ انجام دیتی ہے۔

بر صغیر میں امام اہل سنت مجدد دین وملت امام احمد رضا قادری قدس سرہ العزیز کے متبعین کی یہ سب سے عظیم المرتبت تعلیم گاہ ہے۔جامعہ اشرفیہ کے فارغین نے امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کے افکار ونظریات کے فروغ وارتقا اور ترویج واشاعت میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

حضور حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مرادآبادی قدس سرہ العزیز(بانی:الجامعۃ الاشرفیہ)کے بعد متعدد نامور اور علم وفضل میں فائق الاقران ہستیوں نے جامعہ کی تدریسی صدارت کے منصب کو زینت بخشی۔

حضور حافظ ملت قدس سرہ القوی نے اپنے عہد مسعود میں بھی اپنے ہمدرس ابجل المتکلمین شمس العلما حضرت علامہ قاضی شمس الدین جون پوری قدس سرہ العزیز کو تدریسی صدارت کا عہدہ تفویض فرما دیا تھا۔حضرت شمس العلما قدس سرہ القوی جب تک جامعہ میں رہے,تب تک صدارت تدریسی کے منصب پر فائز رہے۔

حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان کے مشہور ومعروف تلمیذ رشید حضرت علامہ حافظ عبد الرؤف بلیاوی علیہ الرحمۃ والرضوان تا حیات حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان کی نیابت کا فریضہ بحسن وخوبی انجام دیتے رہے۔

حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان کے تلامذہ میں بحر العلوم حضرت مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان,محدث کبیر ممتاز الفقہا حضرت علامہ ضیاء المصطفے قادری دام ظلہ الاقدس,خیر الاذکیا صدر العلما حضرت علامہ محمد احمد مصباحی دام ظلہ الاقدس اور محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی دام ظلہ العالی یکے دیگرے تدریسی صدارت کے منصب پر رونق افروز رہے۔

حضرت علامہ مفتی بدر عالم مصباحی
حضرت علامہ مفتی بدر عالم مصباحی

امسال 1442مطابق 2021 سے بدر العلما حضرت علامہ مفتی بدر عالم مصباحی دام ظلہ العالی کو شعبہ تدریس کا منصب صدارت تفویض کیا گیا ہے۔ہم دل کی گہرائیوں سے استاذ موصوف کی خدمت بابرکت میں سوغات تہنیت اور ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی ممدوح گرامی کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے۔جامعہ کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے۔جملہ وابستگان جامعہ اشرفیہ کو دونوں جہاں کے حسنات وبرکات سے سرفراز فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین الکریم علیہ وعلی آلہ واصحابہ الصلوۃ والتسلیم

از قلم: طارق انور مصباحی

جاری کردہ:25:جولائی 2021

مزید پڑھیں

اسلاف کرام کا صبر وتحمل اور حکمت ودانش مندی

جمعہ کے فضاٸل واحکامات

مرکز ہدایت کی طرف اہل حق کو آنے دو

جن کی روحیں طیبہ میں گشت لگاتی ہیں

صالح رسم ورواج کی حیات جاودانی

اسلامیان ہند کے قلیل التعداد طبقات

برصغیر میں اہل سنت وجماعت کون؟

حقائق سے چشم پوشی اور سماجی اختلاف

شیئر کیجیے

Leave a comment