حضور مصلح قوم و ملت کی ایک بے مثال خوبی

حضور مصلح قوم و ملت کی ایک بے مثال خوبی

Table of Contents

حضور مصلح قوم و ملت کی ایک بے مثال خوبی

تحریر :خلیل احمد فیضانی

حضور مصلح قوم و ملت کی ایک بے مثال خوبی
حضور مصلح قوم و ملت کی ایک بے مثال خوبی

آج ہر دوسرے بندے نے "وقت نہیں ہے , خود کے کاموں سے فرصت نہیں ہے ,جیسے کلمات کو تکیہ کلام بنا یا ہوا ہے ,جو یقینا صد فیصد سچ نہیں ہے –

یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ ہر بندہ بالکل فری ہے کامیوں کی کمی نہیں ہے, لیکن مذکورہ جملے ان لوگوں کی زبانی سنے جاتے ہیں کہ جن کے دن کا پہلا کام اپنا ٹائم پاس کرنے کے لیے دوسروں کا ٹائم برباد کرنا ہوتا ہے –

ان کے پاس سواۓ تنقید و طنز کے کچھ نہیں , کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی امید ان سے گویا ایک امر محال ہے اس کے باوجود خود کو مبصر و نقاد کہتے نہیں تھکتے ,بہر حال یہ ان کے قول و فعل کا تضاد ہے جو انہیں دور کرنا چاہیے
ان لوگوں کو ان باہمت و بلند عزم شخصیات کی زندگیوں سے اصول زندگی اخذ کرنا چاہیے کہ جو گوناگوں مصر فیات کے باوجود خردہ نوازی میں اپنا ایک نمایاں کردار رکھتے ہیں –
دنیا سے برسوں سے لمحوں میں پہنچ چکی ہے , ہر انسان مفاد پرست و مطلب کا پجاڑی بن گیا ہے

آج سوشل میڈیا پر تحریروں کی نشر و اشاعت کا ایک سیلاب ہے , یومیہ کتنی تحریریں نظر نواز ہوتی ہیں , چنیدہ قلم کاروں کے علاوہ شاید و باید ہی کسی تحریر کی ہیڈنگ بھی پڑھی جاسکتی ہو-

لیکن رشک آتا ہے حضور مصلح قوم و ملت حضور شیخ الجامعہ صاحب قبلہ کی عادت کریمہ پر کہ فقیر آپ کو جب بھی اپنی کؤی تحریر ارسال کرتا ہے تو آپ اس قدر دعائیں دیتے ہیں, اور اس انداز سے حوصلہ افزائی فرماتے ہیں کہ خوابیداہ جذبہ انگڑائی لے کر اٹھ پڑتا ہے , اور بجھی طبیعت میں بلا کی رمک پیدا ہوجاتی ہے –

ایمان کی کہیے تو آپ کی حوصلہ افزائی میں وہ جاذبیت و کشش ہے کہ جس کو کردی وہ متحرک ہوگیا ,یہ خردہ نوازی ہمارے اسلاف کا ورثہ تھی, بدقسمتی سے جو آج بے جا تنقید کی نذر ہوکر رہ گٔی ہے –

ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اساتذہ کا انداز زندگی اپنی زندگیوں میں اتاریں , جو ذریعۂ سعادت دارین ہے,
نضر اللہ حیاتھم
آمین

تحریر :خلیل احمد فیضانی

مزید پڑھیں

قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہونے کا تحقیقی جائزہ

علمائے کرام کا اضطراب تعجب خیز

متحد ہو تو بدل ڈالو زمانے کا نظام

مذہبی قائد وسرپرست اور ارشاد وہدایت

فروغ سنیت میں خانقاہوں کا کردار

مذہبی مصلحت اور طبقاتی تحفظات

شیئر کیجیے

Leave a comment