در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہؓ
رشحات قلم: واصف رضاواصف
خدانےبخشاتمھیں جہاں میں عظیم رتبہ ابوہریرہ
عطاےسرکارسےہےہرسو تمھاراچرچا ابوہریرہ
تری ذہانت کےطنطنےہیں تری فطانت ہے رشک آور
حیات تیری ہے عکس سرورابوہریرہ، ابو ہریرہ
سحاب لطف شہ دنی سے تمھارےعلم وعمل کاگلشن
کبھی نہ ہوگاخزاں رسیدہ ،رہےگاتازہ ابوہریرہ
تمھارےنقش قدم سے بیشک سراغ منزل ہےآشکارا
نصاب درس رضاے رب ہے تمھارااسوہ ابوہریرہ
سماے فضل وکمال کاہے تودرحقیقت مہ درخشاں
حدیث دانی میں ہے نمایاں مقام تیراابوہریرہ
سرورانگیزتیری یادیں سکوں کاباعث ہےتیری باتیں
ہےذکرروےحسیں کا تیرے مسرت افزا ابوہریرہ
تمھارےٹکڑےپہ پل رہاہےخوشی کی راہوں پہ چل رہاہے
بڑےتفاخرسےجی رہاہےتمھارامنگتاابوہریرہ
شعوروادراک کاجہاں ہےدرخشاں جس کی ضیاسےہردم
ہیں واصف علم وہنرکےیم کے وہ در یکتا ابو ہریر ہ
رشحات قلم: