در مدح حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالی عنہ
رشحات قلم:واصف رضاواصف
معین دین محبوب خدا مرد جری خالد
عبارت ہے ظفرمندی سے تیری زندگی خالد
لقب تیرا ہے سیف اللہ تیری شان ہے عالی
مقدرکےسکندر اے شجاعت کےدھنی خالد
ترے اقبال کا سورج چکمتا ہے بلندی پر
جہان عزم وہمت میں ہےتیری روشنی خالد
تری جرإ ت کی تحریریں رقم ہیں لوح ہستی پر
تری خدمات سے خوش ہیں رسول ہاشمی خالد
درون قلب نورعشق والفت کی تجلی ہے
نبی سے والہانہ ہے تری وابستگی خالد
تری آمدہوٸی میدان رزم وحرب میں جس دم
صف باطل میں ہرجانب مچی ہے کھلبلی خالد
دلیری استقامت عزم و استقلال کے پیکر !
بحمداللہ تیری شخصیت ہے عبقری خالد
ترےلطف وکرم کےشبنمی جھونکوں کی برکت سے
ہے باغ فکر واصف میں بہار سرمدی خالد
رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار