حضور تاج الشریعہ کی علمی جھلک
از قلم: ابرار احمد مصباحی
نگاہ مفتی اعظم کی ہے یہ جلوہ گری
چمک رہا ہے جو اختر ہزار آنکھوں میں
عالم اسلام کی نابغۂ روزگار و عبقری شخصیت وارث علومِ اعلی حضرت، جانشینِ حضور مفتی اعظم ہند، شہزادہ مفسر اعظم ہند، سراج المفسرین، فخر المحدثین، زبدۃ العارفین، مرجع العلما والفقہا، شیخ الاسلام و المسلمین، تاج الشریعہ علامہ مفتی الشاہ محمد اختر رضا خان قادری ازہری نور اللہ مرقدہ کی ذات گرامی محتاجِ تعارف نہیں۔
ان کی شخصیت ہمہ جہات ہے وہ شریعت طریقت و علوم عقلیہ و نقلیہ کے جامع اور اپنے آباؤ اجداد علیھم الرحمہ کے سچے وارث و امین تھے۔
آپ عالمی سطح پر ایک قائد کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ آپ علوم و معارف میں سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے وارث و امین اور حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کے سچے جانشین تھے۔ آپ باتفاق علما و مفتیان کرام قاضی القضاۃ فی الھند کے منصب جلیلہ پر متمکن تھے۔
آپ نے دار الافتاء بریلی شریف کی مسند سے کثیر فتاوے جاری کئے۔ آپ نے اعلی حضرت کی درجنوں کتب کا عربی زبان میں ترجمہ کیا، نیز متعدد کتب کا عربی سے اردو میں ترجمہ کیا۔ تقریبا نصف صدی پر محیط تدریسی دور میں ہزاروں طلبا نے آپ سے اکتساب علم کیا۔ آپ ایک صاحب طرب ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقی ذہن و فکر رکھنے والے صاحب قلم بھی تھے۔
آپ کی نثر میں بہت زیادہ جاذبیت و کشش پائی جاتی ہے۔ آپ کو کئی زبانوں پر کامل دسترس حاصل تھا۔ اس کا بین ثبوت آپ کی کتب سے ہوتا ہے۔ آپ نے عالمی سطح پر دعوت و تبلیغ کا کام بحسن و خوبی انجام دیا۔ پوری دنیا میں آپ کے لاکھوں مریدین پاۓ جاتے ہیں۔
حضور تاج الشریعہ ذکاوتِ طبع، قوت اتقان اور وسعت مطالعہ میں اپنی مثال آپ تھے۔ درس و تدریس، فقہ و افتا، قرأت و تجوید، منطق و فلسفہ، ریاضی، علم جفر و تکسیر اور علم ہیئت و توقیت میں ید طولی رکھتے تھے۔ اس تعلق سے مفتی عبد الرحیم بستوی علیہ الرحمہ رقم طراز ہیں: ”سبھی (خاندانی) حضراتِ گرامی کے کمالاتِ علمی و عملی سے گراں قدر حصہ ملا۔ فہم و ذکا، قوت حافظ و تقویٰ سیدی اعلی حضرت سے، جودت و طبع و مہارت تامہ (عربی ادب) حجۃالاسلام سے، فقہ میں تبحر و اصابت سرکار مفتی اعظم ہند سے، قوت خطابت و بیان والد محترم مفسر اعظم ہند سے۔ یعنی وہ تمام خوبیاں آپ کو وراثتا حاصل ہے جن کی رہبر شریعت و طریقت کو ضرورت ہوتی ہے“ (سوانح تاج الشریعہ)
ان تمام خوبیوں کے ساتھ ساتھ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ عبارت و ریاضت، تقویٰ و طہارت کے بھی پیکر جمیل تھے۔
تصانیف:- حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کی قلمی نگارشات کی تعداد تقریبا ٧٥/ ہے۔
قرآن و تفسیر :
1) دفاعِ کنزالایمان حصہ اول ( اردو )
2) دفاعِ کنزالایمان حصہ دوم ( اردو )
3) سورة فاتحہ کی وجہ تسمیہ ( اردو )
4) تفسیر سورة الم نشرح ( اردو )
فقہ و فتاؤی :
5) المواہب الرضویہ فی الفتاوی الازھریہ المعروف بہ "فتاوٰی تاج الشریعہ” ، 5 جلدیں ( اردو / عربی )
6) ازہر الفتاوی ، 3 حصے ( انگلش )
7) تین طلاقوں کا شرعی حکم ( اردو )
8) القول الفائق بحکم لاقتداء بالفاسق ( اردو )
9) ٹائی کا مسئلہ ( اردو / انگلش )
10) سنو چپ رہو ( اردو )
11) جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت ( اردو )
12) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد تارخ یا آزر (اردو)
13) شرعی فیصلہ : بابت مولوی خلیل احمد بجنوری ثم بدایونی (اردو)
14) طاہرالقادری سنی نہیں ( اردو )
15) فتاوی نورانی اور ٹی وی سٹار نعت خوانوں کی نعت خوانی ( اردو )
16) ایک اہم فتوی ( اردو )
حدیث ، شرح حدیث و حواشی :
17) تعلیقات الازہری علی صحیح البخاری ، 2 جلد ( عربی )
18) منحۃ الباری حل صحیح البخاری ، جلد اول ( اردو )
19) شرح حدیث نیت ( اردو )
20) حدیث وسیلہ ( اردو )
21) حدیث افتراقِ امت ( اردو )
22) آثارِ قیامت ( اردو )
23) حاشیة انوار المنان فی توحید القرآن ( اردو )
24) حاشیة المعتقد والمستند ( اردو )
25) شرح حدیث الاخلاص ( عربی )
26) الصحابة نجوم الاھتداء ( عربی )
27) الفردہ فی شرح البردہ ( عربی )
28) حاشیة عصیدة الشھدہ شرح قصیدۃ البردہ ( عربی )
تحقیق و تصنیف :
29) ٹی وی اور ویڈیو کا آپریشن و شرعی حکم ( اردو )
30) چلتی ٹرین پر نمازوں کی ادائیگی کا حکم ( اردو )
31) جدید ذرائع ابلاغ سے رویت ہلال کی شرعی حیثیت (اردو)
32) تصویروں کا شرعی حکم ( اردو )
33) کیا دین کی مہم پوری ہو چکی ؟ (اردو )
34) سعودی مظالم کی کہانی اختر رضا کی زبانی ( اردو )
35) ایک غلط فہمی کا ازالہ ( اردو )
36) تراجم قرآن میں کنزالایمان کی فوقیت ( اردو )
37) تقدیم تجلیۃ السلم فی مسائل نصف العلم ( اردو )
38) نوح حامیم کیلر کے سوالات کے جوابات کفر ، ایمان ، تکفیر ( اردو / انگلش )
39) الحق المبین ( اردو / عربی )
40) مراؑة النجدیہ بجواب البریلویہ ( عربی )
41) تحقیق ان ابا ابراہیم تارح لا آزر ( عربی )
42) سد المشارع ( عربی )
43) القمع المبین لامال المکذبین ( عربی )
44) نھایة الذین فی التخفیف عن ابی لھب یوم الاثنین (عربی)
45) متعدد فقہی ، علمی ، تحقیقی و اصلاحی مقالات و مضامین ( اردو )
46) ملفوظاتِ تاج الشریعہ ( اردو/ عربی/ انگلش )
47) سینکڑوں کتب ، رسائل و جرائد پر تقدیم ، تقریظ ، دعائیہ کلمات و پیشِ لفظ وغیرہ ( اردو/ عربی/ انگلش )
سیرت و سوانح :
48) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ( اردو )
49) ہجرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ( اردو )
50) افضلیت صدیق اکبر و فاروق اعظم ( اردو )
51) نبذة حیاة الامام احمد رضا ( عربی )
52) مفتیؑ اعظم علم و فن کے بحر ذخار ( اردو )
شعر و شاعری :
53) سفینہؑ بخشش ( اردو نعتیہ دیوان )
54) نغماتِ اختر ( عربی نعتیہ دیوان )
اردو تراجم :
55) المعتقد المنتقد و المعتمد المستند
56) انوار المنان فی توحید القرآن
57) الزلال الانقی من بحر سبقۃ الاتقیٰ
58) ترجمہ قصیدتان رائعتان
59) عطایا القدیر فی حکم تصویر
60) اراءة الادب لفاضل النسب ” فضیلت نسب ”
تعریب و تحقیق :
61) العطایا النبویہ فل فتاویٰ الرضویہ ( 3 جلدیں )
62) برکات الامداد لاھل الاستمداد
63) عطایا القدیر فی حکم تصویر
64) تیسیر الماعون لسکن فی الطاعون
65) القمر المبین
66) فقہ شھنشاہ
67) قوارع القھار فی الرد المجسمۃ الفجار
68) سبحان السبوح عن عیب کذب مقبوح
69) انھں الاکید عن الصلاۃ وراء عدی التقلید
70) حاجز البحرین
71) اھلاک الوہابین علی توہین القبور المسلمین
72) الھاد الکاف فی حکم الضعاف
73) دامان باغ سبٰحن السبوح
74) صلاة الصفا فی نور المصطفی
75) شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام
اللہ ربّ العزت ہم سبھی کو حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے فیوض و برکات سے مالامال فرمائے___ آمین ثم آمـــین
از قلم:- ابرار احمد القادری مصباحی
کوشامبی (الہ آباد)