پیغام امن ریسرچ کمیٹی:احوال وتعارف
از قلم:طارق انور مصباحی
مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
اغیار کی جانب سے مذہب اسلام,پیغمبر اسلام علیہ الصلوۃ والسلام,قرآن مقدس,اسلامی اصول وقوانین اور علمائے دین وعوام مسلمین پر تنقید کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔
بھارت میں بھی یہ سلسلہ ایک طویل مدت سے جاری ہے۔مختلف مواقع پر مختلف پلیٹ فارم سے سد باب کی کوشش کی گئی ہے,اور آج بھی کوشش جاری ہے۔ایک نئے رنگ وآہنگ کے ساتھ ہم بھی دفاع کرنے کی تمنا رکھتے تھے,پس ہم نے پیش قدمی شروع کی۔بعد ازاں
ع/ لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
اس میں کوئی شک نہیں کہ غلط بیانی سے بھی بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ناواقف ونا آشنا لوگ اسے سچ سمجھنے لگتے ہیں۔چوں کہ یہ غلط فہمیاں غیروں کے درمیان پھیلائی جاتی ہیں جو اردو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے,پس ان لوگوں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے ان کی زبانوں میں اصل حقائق پیش کرنے ہوں گے۔
یہ بھی روشن حقیقت اور مسلمات میں سے ہے کہ دنیا کی ہر قوم اپنے لوگوں کی بات کو سچ مانتی ہے اور اس کو معتبر جانتی ہے۔یہ کیفیت انسانی فطرت میں شامل وداخل ہے۔
مشہور مقولہ ہے:(الجنس یمیل الی الجنس)
راقم نے 06:رمضان المبارک 1442مطابق 19:اپریل 2021:بروز دوشنبہ ایک مضمون سوشل میڈیا پر نشر کیا۔جس میں راقم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم قلم کاروں کا ایک قافلہ تیار کرنا چاہتے ہیں جو اس محاذ پر مذہب اسلام کی خدمت انجام دے۔ہندی اور انگلش زبان میں مضامین رقم فرمائے۔
دیگر ادیان ومذاہب کی مذہبی کتابوں میں مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام سے متعلق جو عمدہ اقوال مرقوم ہیں,ہمارے قلم کاران ان کو اپنے مضامین میں نقل کریں اور ان کی وضاحت کریں۔اسی طرح دیگر ادیان ومذاہب کے مذہبی,سیاجی وسیاسی لیڈروں اور دانشوروں کے اقوال وتاثرات بھی نقل کئے جائیں۔
اس پیغام کے نشر ہونے کے بعد ہمارے ہمدرس وہمدرد حضرت علامہ مفتی شمس الحق مصباحی(ساؤتھ افریقہ)نے ہمارے مجوزہ پروگرام میں عملی شرکت کا عزم ظاہر فرمایا اور ہمارے ساتھ آ گئے۔
ملک کی مختلف ریاستوں کے قلم کاران نے مضمون نگاری کی خدمت انجام دینے کی پیش کش کی۔08:رمضان المبارک 1442مطابق 20:اپریل 2021:شب چہار شنبہ کو احباب کا ایک مختصر سا قافلہ تیار ہو گیا۔کارکنان وقلم کاران کی اسی جماعت کا نام”پیغام امن ریسرچ کمیٹیپیغام امن ریسرچ کمیٹی"ہے۔
اولین مضمون ہندی زبان میں 09:رمضان المبارک 1442مطابق 22:اپریل 2021:بروز جمعرات سوشل میڈیا پر جاری ہوا۔یہ سلسلہ جاری ہے اور ان شاء اللہ تعالی جاری رہے گا۔
ان شاء اللہ تعالی ہر تین ماہ پر مضامین کے مجموعہ کا ڈیجیٹل ایڈیشن نشر کیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر ریسرچ کمیٹی کی ایڈوائزنگ کمیٹی ہے۔جو مضامین کی تشہیر وترسیل کرتی ہے اور حالات کا جائزہ پیش کرتی ہے۔
پیغام امن ریسرچ کمیٹی کی ڈیجیٹل لائبریری ٹیلی گرام پربنام”پیغام امن ریسرچ لائبریری”ہے۔ریسرچ کمیٹی کا فیس بک پیج,ٹویٹر ہنڈل اور ویب سائٹ بھی ہے۔احباب ہماری ٹیلی گرام لائبریری کو جوائن کریں۔فیس بک پیج اور ٹویٹر کو فالو کریں۔ویب سائٹ وزٹ کریں۔
ان سب کی لنک درج ذیل ہے۔
ٹیلی گرام لائیبریری لنک
فیسبک لنک
ٹویٹر ہینڈلٹویٹر ہینڈل
ویب سائٹ لنک
از قلم:طارق انور مصباحی
جاری کردہ:12:جون 2021