مقدر کے سکندر ہیں ابو ایوب انصاری
واصف رضا واصف
منور تھے منور ہیں ابو ایوب انصاری
معین دین سرور ہیں ابو ایوب انصاری
کبھی بھی پاےاستقلال میں لغزش نہیں آٸی
جواں مردی کے پیکر ہیں ابوایوب انصاری
شہنشاہ جہاں نے میزبانی کا شرف بخشا
مقدر کے سکندر ہیں ابو ایوب انصاری
گلاب قرب شاہنشاہ دوعالم کی خوشبو سے
ہر اک لمحہ معطر ہیں ابوایوب انصاری
سبق آموز ہیں اخلاق وکردار و شماٸل بھی
ہراک پہلو سے خوشتر ہیں ابوایوب انصاری
بحمداللہ بحر علم و عرفان و معارف کے
ضیا افروز گوہر ہیں ابوایوب انصاری
جبین زیست سے اخلاص کاعنصر ہویدا ہے
عزیمت کےبھی خوگر ہیں ابو ایوب انصاری
زمین دل پہ ابر نور کی ترسیل جاری ہے
ہمارے دل کے اندر ہیں ابوایوب انصاری
خداے برترو بالا نے ایسی عظمتیں بخشیں
کہ دیکھو آج گھر گھر ہیں ابوایوب انصاری
عدوے دین محبوب خدا کے واسطےواصف
یقینا تیز خنجز ہیں ابو ایوب انصاری
رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار