مذہب اسلام

Table of Contents

مذہب اسلام

از:امیر حمزہ

صبر و تحمل ہمت و حوصلہ جذبہ و جنوں ابتدائے اسلام میں یہی مسلمانوں کے لئے ڈھال اور روزمرہ کے معمولات تھے اہل ایمان کے مدمقابل کفروشرک کے خیرخواہ ظلم‌و جبر کے پیر و کار متکبر و سرکش اور انسانیت سے عاری افراد تھے جو ہر وقت مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے سے نیست و نابود کرنے کے لاحاصل خواب دیکھ رہے تھے اس وقت مسلمانوں کی تعداد انگلیوں پر گنے جانے کے برابر تھی اور کفروشرک اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان خدا پرستوں کو ختم کرنے کے درپے تھا اور اس منصوبے کی تکمیل کے لئے متعدد حربے خدا دشمنوں نے آزمائے ۔
سر بازار رسول گرامی وقار کا تمسخر اڑایا گیا آپ کو مجنوں کہا گیا جب ان حرکتوں سے پاے نبوی متزلزل نہ ہوا تو ذہنی اذیت کے ساتھ ساتھ جسمانی اذیت دینا شروع کر دی گئیں چنانچہ کبھی آپ کو پتھر مارے گئے کبھی آپ کے اوپر اونٹ کی اوجھڑی ڈال دی گئی جب ان حرکتوں سے بھی نبی کریم کی ثبات قدمی میں فرق نہیں آیا تو آپ کا سماجی بائیکاٹ کیا گیا آپ اور آپ کے خیر خواہوں کو شعب ابی طالب میں مقید کر دیا گیا اور یہ قید تین سال کی طویل مدت پر مشتمل تھی اس کے دوران آپ اور آپ کے اصحاب کو کھانے پینے کی بھی سہولیت میسر نہ تھی اس خطرناک اذیت کے بعد بھی پائے نبوت میں ڈگمگی نہیں آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم لگاتار تبلیغ دین میں مصروف رہے اور خوش بخت افراد جوق درجوق اسلام کی آغوش میں پناہ لینے لگے،
یہ وقت اہل ایماں کے لیے سب سے مشکل وقت تھا لیکن شجاعت و سخاوت کے علمبردار نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مشکل وقت میں عزم و حوصلہ،صبر اور توکل علی اللہ کو اپنا ہتھیار بنا کر سارے جہاں کو توحید کا قائل کرنے اور امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کے لیے لیے مسلسل آگے بڑھتے رہے
نتیجۃ اللہ رب العزت نے ان خدا پرستوں کو کفر و طغیانی کے بھنور کے بیچ سے فلاح و بہبودی کے ساتھ ساحل سمندر تک پہنچا دیا یہ وقت اہل ایمان کے لیے قیامت تک سبق آموز ہے،
جس وقت اہل ایمان گنتی کے برابر تھے اور سارا جہاں ان کا مخالف تھا اس دور میں اہل ایمان کو کفر و شرک کی آندھی نقصان نہ پہنچا سکی تو اس دور میں جب کہ خدا پرستوں کی تعداد کروڑوں بلکہ اربوں میں ہے تو کفر و شرک کی ہوا کے یہ ہلکے جھونکے اہل ایمان کو کیا نقصان پہنچائیں گے!
لیکن شرط یہ ہے کہ توکل‌علی اللہ کرتے ہوے خلوص و للہیت کے ساتھ مسلمان اپنے فریضہ کو انجام دیں اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کریں۔

از:امیر حمزہ مبارک پوری

مزید پڑھیں

قادیانی کذاب اور ظالم ہیں

سیدنا صدیق اکبر اور خدمت حدیث

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان و عظمت

شیئر کیجیے

Leave a comment