حافظِ ملت معارف کا چمن

حافظِ ملت معارف کا چمن

Table of Contents

عرس حافظ ملت مبارک ہو

محمد اشرفؔ رضا قادری

 

حافظِ ملت معارف کا چمن
پاسبانِ دین، زیبِ انجمن

علم و حکمت کا چمکتا آئینہ
مردِ مومن، حق نگر، مردِ خدا

علم و حکمت کا درخشاں آفتاب
روشنی سے جس کی ہم ہیں فیضیاب

عاشقِ حضرت محمد مصطفیٰ
مظہرِ علمِ علی شیرِ خدا

مذہبِ اسلام کے وہ رہنما
اہلِ سنت کے معین و مقتدیٰ

عالم و حافظ، محدث اور ولی
پیکرِ صدق و صفا اور متقی

اشرفیّہ ان کی علمی یادگار
اہلِ ایماں کے لیے دار القرار

آپ کی ’’علمی جلالت‘‘ خوب ہے
علمی شجرہ آپ سے منسوب ہے

دیپ حکمت کا جلایا آپ نے
ذرّوں کو انجم بنایا آپ نے

پھول حکمت کا کھِلایا آپ نے
قطروں کو دریا بنایا آپ نے

مدح خواں ہے آپ کا اشرفؔ رضا
علم و حکمت اس کو کر دیجے عطا

محمد اشرفؔ رضا قادری

مدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

شیئر کیجیے

Leave a comment