جشن آزادی مناؤ آج ہے پندرہ اگست
طفیل احمد مصباحی
جشِ آزادیِ وطن
جشِن آزادی مناؤ آج ہے پندرہ اگست
بغض و نفرت کو مٹاؤ آج ہے پندرہ اگست
نغمۂ شِیریں سناؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
جام الفت کا پِلاؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
جشنِ حُرِّیَّت مناؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
شمعِ یکجہتی جلاؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
ہندو ٬ مسلم ٬ سکھ ٬ عیسائی آپسی بھائی ہیں سب
رشتے مستحکم بناؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
یہ تِرنگا اتحادِ باہمی کا ہے نشاں
اس پہ تم قربان جاؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
ملک کی خاطر ہوئے افراد جتنے بھی شہید
یاد تم ان کی مناؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
آج گوروں کی روش پر چل رہی ہے بی جے پی
ملک کو اس سے بچاؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
آج سَمْوِیْدَھان خطرے میں ہے اپنے ملک کا
یہ بھی دنیا کو بتاؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
چھیڑ خانی ہند کے آئین سے جو بھی کرے
تم سبق اس کو سِکھاؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
آج کا دن ہے تمہارا یومِ پیدائش طفیلؔ
نیکیوں کا گُل کھِلاؤ ٬ آج ہے پندرہ اگست
طفیل احمد مصباحی
مذید پڑھیں
جنگ آزادی میں علمائے اہل سنت کا نمایاں کردار
تاریخِ حکمرانانِ ھندوستان غوری
اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی ڈھیروں مبارکباد