مرحبا ماه رمضان
رحمت کا ہے دروازہ کھلا مانگ ارے مانگ
قسمت سے ہے یہ ماه ملا مانگ ارے مانگ
انعام خدا وندی سے بھر جائے گا دامن
ہے جوش پہ دریاے عطا مانگ ارے مانگ
اس ماہ مبارک میں ذرا مانگ کے تو دیکھ
پائے گا طلب سے بھی سوا مانگ ارے مانگ
ہے اجر نوافل کا ، فرائض کے برابر
توفیق عبادت کی دعا مانگ ارے مانگ
روزے کی جزا دیتا ہے خود رب دو عالم
روزے کا صلہ رب کی رضا مانگ ارے مانگ
اس ما مبارک میں دعا ہوتی ہے مقبول
اللہ سے جنت کی دعا مانگ ارے مانگ
رمضان تو ہے رحمت و بخشش کا مہینہ
غفار سے غفران خطا مانگ ارے مانگ
رمضان کے پاکیزہ مہینے میں اے قاسم
اللہ سے بس اس کی رضا مانگ ارے مانگ