خدا کے واسطے کیجے اعانت زید بن ثابت
واصف رضا واصف
تمھیں بخشی گٸی وہ شان وشوکت زیدبن ثابت
کہ اصحاب نبی کرتے تھے عزت زید بن ثابت
ثبات و عزم و استقلال کے تم ہو حسیں پیکر
ہے رشک افزا تمھاری استقامت زیدبن ثابت
بہت کم وقت میں سیکھی ہےعبرانی زباں تم نے
خدانے دی تمھیں ایسی ذکاوت زید بن ثابت
تمھارا ذکر ہے دفع غم و کرب درون دل
تمھاری یاد ہے وجہ مسرت زید بن ثابت
نہ ہو کیسے تمھارا جوہر کردار تابندہ
شہ بطحا کی جب حاصل ہے قربت زید بن ثابت
زمانہ پر خطر آیا پریشاں قوم مسلم ہے
خدا کے واسطے کیجے اعانت زید بن ثابت
کوٸی ثانی نہیں ہے آپ کا علم فراٸض میں
دگر فن میں بھی حاصل ہےمہارت، زید بن ثابت
براے رہ روان راہ عرفان خداوندی
جلاٸی تم نے قندیل ہدایت زید بن ثابت
اداسی چھاگٸ تھی گلستان علم وحکمت پر
ہوے دنیاے فانی سے جورخصت زید بن ثابت
کلام پاک پڑھنے کے لیے بیتاب رہتے تھے
کلام رب سے کرتے تھے محبت زیدبن ثابت
مزید اس پر اے واصف کاتب وحی الہی ہیں
یقینا ہیں نہایت ذی سعادت زیدبن ثابت
رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار