- +91 8957165697
- aapkaqalam@gmail.com
- نومبر 16, 2024 10:33 صبح
About Us
Mohammad Salman Farsi and Wasif Raza has developed this website to serve Islamic knowledge and it’s promotion and publications. work has been started in this website with the determination to bring Islamic knowledge in Urdu script to the people and properties. Islamic Articles, Naat, Manqabat, Islamic Questions and answers, Fatawa and much more
Salman Farsi Misbahi
Web Designer
Web Editor @ www.aapkaqalam.com
Web Editor @ www.globalurdu.org
Get In Touch On Social Media
آپ کا قلم ویب سائٹ کا تعارف
”من جھل باھل زمانہ فھو جاھل “ ”من لم یعرف اھل زمانہ فھو جاھل
اصحاب علم وفضل اور دانش وران قوم وملت آپ کو معلوم ہے کہ موجودہ عہد سائنس و ٹکنالوجی کا دور ہے، آج کا انسان بڑی سرعت کے ساتھ ٹکنالوجی کی طرف بڑھ رہا ہے، ہر شخص اپنے تمام معاملاتِ در آمد و بر آمد کے باب میں آسانی کے ساتھ کم وقت میں انجام دینے کی سعی میں ہے، اس کے لیے وہ ہر ممکن ٹکنالوجی کا سہارا لے رہا ہے، وہیں ایک عام سے عام انسان اور خواص حتی کہ جدید اسکالر و محققین کو جب کسی تاریخی، تحقیقی، اقتصادی و معاشی اور ملی و سماجی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے اور دیکھنا چاہتا ہے کہ عصر حاضر میں دنیا میں کیا ہو رہا ہے …..؟ کون سی چیز کس ملک میں ٹرینڈ پر ہے وغیر وغیرہ تو اس کے لیے وہ اپنے موبائل، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ و ٹیب کے ذریعہ نیٹ کی وساطت سے حاصل کرنے کی کوشش کرتا حتی کہ وہ دنیوی معلومات کے ساتھ دینی معلومات بھی گوگل و نیٹ پر تفتیش کر کے حاصل کرتا ہےـ
معلوم ہونا چائیے کہ انٹرنیٹ پر سواد اعظم اہل سنت وجماعت کی نمائندگی مستحکم و پائیدار طریقہ پر کم لوگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے افکار اہل سنت و تعلیمات اہل سنت کا فروغ کم ہے جب کہ دوسرے مکاتبِ فکر کے مواد کی کثرت ہے وہ اس جانب منظم طور پر بڑی تیزی کے ساتھ متحرک و سرگرم ہیں جس کی وجہ سے ایک عام قاری جب کچھ تلاش کرتا ہے تو اغیار کے مواد سامنے ہوتے ہیں تو اسی کو وہ پڑھ لیتا ہے اور مذہبِ حق یعنی مذھب اہل سنت و جماعت کی تعلیم سے کما حقہ واقف نہیں ہو پاتا ہے نتیجہ میں گمراہیت کا شکار بھی ہو جاتا / سکتا ہے ـ
چنانچہ ہم (محمد سلمان فارسی، متعلم جامعہ اشرفیہ مبارک پور اور واصف رضا، متعلم جامعہ اشرفیہ مبارک پور) نے ایک ویب سائٹ بنام آپ کا قلم ڈاٹ کام تشکیل دی تاکہ افکار اہل سنت کا فروغ ہو اور متلاشیان حق و عام فہم کے ذوق و ضرورت کو پورا کر سکیںـ
آپ کا قلم ویب سائٹ کے مقاصد
اس ویب سائٹ سے ہم توحید و رسالت کا جام شیریں پلائیں گے اور معتبر و مستند مفسرین و محدثین اور تعلیمات صوفیاء کو عام کریں گے ـ
دینی و شرعی ضروریات و عقائد اہل حق کی بہار عطا کرنے کی کوشش اور مسائل فقہیہ کو عام فہم و محققانہ نہج و اسلوب پر کتب فقہ سے پیش کرنے کا جزبہ مزید الحاد و استشراق کے سد باب کی سعی ـ
روز مرہ پیش آنے والے مسائل شرعیہ کے حل اور فتاوی اکابرین اہل سنت، مفکرین کے پاکیزہ خیالات ونظریات، ملی و مذہبی، سیاسی و ادبی مضامین اور ماہر کالم نگاروں کے کالم نیز نظم و غزل، شعر و شاعری، افسانہ و افسانچہ اور ادبیات کے دگر محاسن بالخصوص صنف ادب میں مہتاب کا مقام رکھنے والی صنف نعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی نشر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہم آن لائن دینی معلومات حاصل کرنے والوں کی اس ویب سائٹ کے ذریعے کچھ حد تک مدد و رہنمائی کر سکیں ـ
اللہ ربّ العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ
ہماری اس چھوٹی سی دینی کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے، ہمیں ہمارے مقاصد میں کامیاب بناۓ اور اس کو عام سے عام تر کرے….!!
آمین بجاہ النبی الامین الکریم علیہ الصلاۃ والتسلیم