روشن قمر:سماے عزم کے روشن قمر امام حسین
از: واصف رضا واصف
سماے عزم کے روشن قمر امام حسین
وقار دین شہ بحروبر امام حسین
ہے تیری یاد کی کرنوں سے ہرگھڑی روشن
درون خانہ ٕ قلب و جگر امام حسین
ہے تیرا روضہ پرنور آج بھی لاریب
ہجوم اہل محبت کا در ، امام حسین
نشان منزل مقصود نقش پا تیرا
ہے مشکبار تری رہ گزر امام حسین
ذلیل و خوار ہیں بدنام ہیں ترے گستاخ
غلام دہر میں ہیں معتبر امام حسین
ترے دیار کرم سے جو ہوگۓ واصل
ہوۓ وہ زیر سے شکل زبر امام حسین
جو تیری ذات سے منسوب ہیں زمانے میں
چہار سمت ہیں وہ مقتدر امام حسین
قیاس و فکر سے برتر مقام ہے ان کا
ہیں بحر صبر و رضا کے گہر امام حسین
رہینِ منتِ داد سخن ہو کیوں واصف؟
غزل میں ڈالتے ہیں جب اثر امام حسین
رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار