تعلیم وتربیت اور مفکرین اسلام

تعلیم وتربیت اور مفکرین اسلام

Table of Contents

تعلیم وتربیت اور مفکرین اسلام

علم ایک ایسا جوہر ہے جس کی اہمیت و افادیت ہر انسان پر ظاہر ہے اسلام کا درس اوّل علم و تعلیم ہی سے شروع ہوا اور قرآن کریم کی پہلی آیت ” اقراء باسم ربک الذی خلق “ کی صورت میں نازل ہوئی اس سے بڑھ کر اہمیت و معنویت تعلیم کیا ہو سکتی ہے مزید اس کے تئیں آپ کو بے شمار اقوال ملیں گے ـ تعلم وتربیت کے خوشنماں ہونے پر کیا ہی خوب کہا ہے کسی عارف باللہ نے :
” لیس الجمال باثواب تزیننا
ان الجمال جمال العلم والادب” ـ
تعلیم انسانی سعادت کی صبح سعید ہے، جس سے خیروبرکت،امن وسلامتی کا آفتاب تاب طلوع ہوتا ہے ـ انسان عرش سے فرش پر پہونچ سکتا ہے، اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے: "من یرداللہ بہ خیر یفقھہ فی الدین” اس سے بہتر خیر کیا ہوسکتا ہے ـ سیاح لامکاں صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: "جو کوئی تعلیم کی غرض سے سفر کرتا ہے وہ خالق حقیقی کے ذمہ کرم وحفظ امان میں رہتا ہے "ـ اس سے بہتر امان کہاں ، اللہ ہم کو ہمیشہ تعلیم وتعلم کے مراحل سے گزارے…. آمین! یارب ـ

ہم آپ کے سامنے تعلیم وتربیت کی اہمیت و افادیت کے تعلق سے قرن اوّل کے کچھ اسلامی افکار پیش کر رہے ہیں ـ

(۱) علم پیغمبر کی میراث ہے اور مال کفار،فرعون وقارون وغیرہ کی ـ از: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ـ
(۲) طالب دنیا کو علم سکھانا ڈاکو کے ہاتھ تلوارفروخت کرنا ہے ـ از: حضرت عمر رضی اللہ عنہ ـ
(۳) شرافت عقل وادب سے ہے نہ کہ مال ونسب سے ـ از: حضرت علی رضی اللہ عنہ ـ
(۴) بلسان سئول وبقلب عقول ـاز: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ـ

اب آپ کے روبرو محققین کے کچھ خیالات لطیف اور زریں اقوال کو پیش کر رہا ہوں وہ بھی حسب ذیل ہیں……..!!

(۱) امام غزالی فرماتے ہیں ……. بچوں کی تعلیم وتربیت ایک نہایت اہم فریضہ ہےـ وہ والدین کے پاس امانت ہیں ـ ان کے قلب ایک جوہر نفیس ، سادہ ہر نقش وصورت سے خالی، ہر ایک نقش کے قابل، جس طرف مائل کرو اس طرف میلان کے قابل ہوتا ہے ـ
(۲) احنف بن قیس…………. بچے ہمارے ستون ہیں جن سے ہماری پیٹھ سہارا لیتی ہے ، وہ ہمارے دلوں کے مرغوب پھل ہیں،ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں، دشمنوں پے حملہ کرنے کا آلہ کار ہیں اور وہی وارث ہیں ـ
(۳) ابن خلدون………..دوران تعلیم میں طلبہ کو مارنا پیٹنا نامناسب ، جو شخص بچوں پر سختی کرتا ہے بجا ہے تو فابہا ورنہ ان کے دل کی خوشی چھین لیتا ہے ـ جس کی وجہ سے ان کا باطن ظاہر سے جدا ہوتا ہے ـ
(۴) اعلی حضرت فاضل بریلوی ……………. آپ کے ارشاد میں سے ہے کہ بغیر تعلیم کے وعظ ونصیحت کرنا درست نہیں ـ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تعلیم وتربیت وعظ ونصیحت کا خمیرا ہے اگر یہ نہ ہو تو کبھی کبھی معانی ومطالب کی کایا پلٹ جائے گی جس سے ہلاکت کے اسباب کے ظاہر ہونے کا خدشہ ہے ـ ارباب علم ودانش جانتے ہیں ـ
(۵) اقبال…
مقصود ہو گرتربیت لعل بدخشاں بے سود ہے بھٹکے ہوئےخورشید کا پرتو،
سیرت فرزندہاازامہات
جوہر صدق وصفا از امہات ،
تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تو کتاب خواں ہے مگر صاحب کتاب نہیں،
جس علم کی تاثیر سے زن ہوتی ہیں نازن کہتے ہیں اسی علم کو ارباب نظر موت،
سبق پھر پڑھ صداقت کا،شجاعت کا، عدالت کا لیاجائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا ـ

(۶) حافظ ملت ……………

.. ایسی تعلیم جس میں تربیت نہ ہو ؛ آزادی وخود سری ہی کی فضاہو ، بے سود ہی نہیں بلکہ بے نتیجہ اور مضر ونقصان دہ بھی ہے ـ آپ کے اس ارشاد میں اس قدر جامعیت ہے کہ تعلیم وتعلم سے ادنی تعلق رکھنے والا بھی اس کے جواہر سمجھ سکتا ہے ـ
ہمارے روحانی مرشد نے تعلیم وتربیت کو اجاگر کرنے کے لئےاپنی پوری زندگی وقف کردی ، جس کی جیتی جاگتی مثال جامعہ اشرفیہ ہے ـ جس نے ہمارے رگ رگ میں ایمانی روح پھونک دی ہے ـ اللہ اس ادارہ کو تاقیامت قائم ودائم رکھے اور سدا ترقیوں سے ہمکنار کرے آمین ـ
(۷) سرسید احمد خاں………….. اپنی قوم کے تعلیم وتربیت کی خاطر سدا کوشش کی جس کی بین دلیل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام ہےـ ہاں عقائد کے باب میں ان کی قابل گرفت باتیں بھی ہیں جس سے انکار نہیں ـ
آپ نے چند سطروں میں مذکورہ بالا آسمان علم وفن کے بلند ستاروں اور ان کے افکار ونظریات تعلیم کو پڑھا ـ اس سے تعلیم وتربیت کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ـ

آخر میں اس تعلق سے بس میں اتنی لب کشائی کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ دنیا کے عروج وزوال اور اسلامی رہن سہن ، عادت واطوار ، اکل وشرب اور اخلاق و کردار کا خمیرا علم ہی ہے اسی سے زندگی کا مقصد حاصل ہوسکتا ہے ـ غرض کہ اگر تعلیم وتربیت نہ ہوتو ہم سب کچھ رکھتے ہوئے پیر سے نہیں تو عقل سے ضرور اپاہیج نظر آئیں گے ـ
تو ہمیں دینی و عصری علوم حاصل کرنا ہوگا تبھی ہم دنیا کے اسٹیج پر صدر نشیں ہو سکتے ہیں ـ
علم دولت سے بہتر ہے، کیونکہ دولت کی تمہیں حفاظت کرنی پڑتی ہےـ لیکن اس کے بر عکس علم تمہاری حفاظت کرتا ہے ـ

عــ

علم میں بھی سرور ہے لیکن

یہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں

سبحانی ہندی مصباحی

شیئر کیجیے

Leave a comment